|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2024

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ باجوڑ، دیربالا، ملاکنڈ، ایبٹ آباد، مردان اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مین مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 86 کلو میٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلے کے جھٹکے 3 بجکر 56 پہ محسوس ہوئے۔