|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2024

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر فتنہ فساد کی سیاست کر رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی میں سے بہت سی آوازیں اٹھ رہی ہیں، پی ٹی آئی عہدوں کے لیے انتشار کا شکار ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورے پر پی ٹی آئی نے دھرنا دیا تھا۔ 

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم سیاست دان ہیں مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے بات کرنی چاہیے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *