|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2024

سپریم کورٹ نے ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے حکمنامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنےکا حکم دیتے ہوئے پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسیج شائع اور نشر کرنے کا بھی کہا ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں، متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، کے ایم سی کے وکیل کو عمل درآمدرپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا  کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں۔

پریم کورٹ نے کہا کہ قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے، لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹر تک لگا دیئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کو نہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *