|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2024

تربت: نیوی ایئربیس حملہ آوروں کی میتیں لواحقین کے حوالے، آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئیں۔ ڈی بلوچ پر احتجاج ختم کردیا گیا۔پاکستان نیوی تربت ایئر بیس پر حملے میں ملوث چار لاشیں رات گئے لواحقین کے حوالے کردی گئیں جنہیں آج جمعہ کو انہیں آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

اس سے قبل میتیں نہ دینے کے خلاف لواحقین نے ڈی بلوچ پوائنٹ پر ایم ایٹ شاہراہ کو بلاک کرنے دھرنا دیا جہاں رات گئے کامیاب مزاکرات کے بعد حکومت میتیں لواحقین کو دینے پر راضی ہوگئی

جس کے بعد احتجاج ختم کرکے ڈی بلوچ کھول دیا گیا۔ مظاہرین میں شامل گلزار دوست اور صبغت اللہ شاہ جی سمیت فیملی نے مییتوں کی مشروط وصولی سے انکار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومتی حکم کے مطابق فیملی کو میت وصولی کی صورت میں ویڈیو بیان اور تحریری طور پر کہنا ہوگا کہ حملہ آور کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے ہونے کے علاوہ ان کا نام مسنگ پرسنز کے لیسٹ میں بھی شامل تھا

جسے رد کردیا گیا۔تاہم پولیس اور لواحقین کے درمیان جنازہ کے دوران نعرہ بازی، مییتوں پر گل فاشی اور قبروں پر کالعدم تنظیموں کے جھنڈا جیسے اقدام سے گریز کا معاہدہ طے پانے کے بعد انہیں میت حوالے کی گئیں، جنہیں آج جمعہ کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔