|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2024

کلرکہار کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کلرکہار میں موٹروے پر دو ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔ ایک ٹریلر بریک فیل ہونے پر ڈیوائیڈر توڑ کر مخالف سمت ٹریلر سے ٹکرایا۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو علاج کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔