|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2024

ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل عیدالفطر منائے جائے گی۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں جاری ہے جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

پورے ملک سے براہ راست مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کال موصول ہورہی ہیں۔ سرائے عالمگیر، شیخوپورہ اوکاڑہ سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ شہریوں نے چاند کی تصاویر اور ویڈیوز بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو واٹس اپ کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *