|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2024

تل ابیب: ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی جنگی کابینہ نے ایران کو نقصان پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی جنگی کابینہ میں ایران کے خلاف فیصلہ کیا گیا کہ ایران کو نقصان پہنچانا ہے مگر جنگ نہیں کرنی۔

ایران کے حوالے سے اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس آج پھر ہوگا۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے اس لیے سفارتی رابطےکررہےہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے لیکن اسرائیلی کی انتقامی کارروائی کا فوری اور پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *