|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2024

تربت: سب تحصیل بل نگورمیں طوفانی بارش اور تیزہواؤں کی بڑے پیمانے پر لوگوں کو نقصانات کا سامنا، زرعی فصلات، سولر سسٹم، کچی چاردیواریاں، بجلی کے کھمبے گرنے کی اطلاعات، بل نگور کے غریب عوام کے نقصانات کے ازالہ کامطالبہ، گزشتہ دنوں ضلع کیچ کی سب ڈویڑن دشت کی سب تحصیل بل نگور میں ہونے والی طوفانی بارشوں، تیزہواؤں اور بپھرے ندی نالوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو نقصانات پہنچا ہے،

لوگوں کے زرعی بندات ٹوٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے تیار فصلات شدید متاثرہوئے ہیں، زرعی اورگھریلو سولر سسٹم تیز ہواؤں کی لپیٹ میں آنے کی وجہ سے گرکر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں، کچی چاردیواریوں، درختیں وغیرہ کے بھی گرنے کی اطلاعات ہیں، عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیاہے کہ بل نگور کے عوام انتہائی غریب ہیں ان کا روزگار کھیتی باڑی اور زراعت سے وابستہ ہے،

سولر سسٹم تباہ ہونے، زرعی بندات ٹوٹنے کی وجہ سے لوگوں کا ذریعہ معاش ختم ہوکر رہ گیا ہے اب وہ دوبارہ اپنی مدد آپ کے تحت سولر سسٹم اور زرعی بندات کی بحالی کے متحمل نہیں ہوسکتے اس لئے حکومت بل نگور کے عوام کے نقصانات کا سروے کراکر ان کے نقصانات کی تلافی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *