|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2024

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل ٹرائل میں پبلک اور میڈیا کا ہونا ضروری ہے، اس غیرقانونی ٹرائل کو بھی عدالت کے سامنے رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے کیس میں کسی کا نقصان نہیں ہوا، ملک میں اب جنگل کا قانون ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ میڈیا کو کیسز کی سماعت سے دور رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم القادر ٹرسٹ یونی ورسٹی کیس کی سماعت میں موجود تھے، اب تک پراسیکیوشن نے 14 گواہان سے جرح کرائی ہے، آج کی عدالتی کارروائی بالکل مختلف تھی، یہ کیس سائفر کا نہیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ کوئی راز ہے، یہ نیب کا کیس ہے، یہ جیل ٹرائل ہے، اس میں عوام اور میڈیا کا ہونا ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *