|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2024

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ، ملک نوید دہوارنے کہا ہے کہ مرکزی قیادت کی ہدایت پر ضمنی الیکشن حلقہ پی 51 حلقہ پی بی 50 پر پشتونخوامیپ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کرتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اس موقع پر دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ مرکزی قیادت کی ہدایت پر ضمنی الیکشن حلقہ پی 51 حلقہ پی بی 50 پر پشتونخوامیپ کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور ورک کریں گے۔بھرپور ورک کرکے حلقہ پی بی 50 اور 51 میں پشتونخوامیپ کے امیدواروں کو کامیابی دلائیں گے۔ مرکزی قیادت کی ہدایت پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں مرکزی قیادت کی ہدایت پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کیخلاف پالیسی کے مطابق کارروائی کرینگے پی ٹی آئی میں بانی قیادت کی ہدایت پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ورکرز اوچھے ہتھکنڈوں پر کان نہ دھریں۔حلقہ پی بی 51 اور 50 سے اپنے امیدواروں کو پشتونخوامیپ کے امیدواروں کے حق میں دستبردار کراچکے ہیںبانی پی ٹی آئی کا نظریہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *