|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2024

اسلام آباد پولیس نے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان، سیکرٹری پی ٹی آئی اور قائد خزب اختلاف جنرل عمر ایوب اور عامر ڈوگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل سمیت 150افراد نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلی شرکا نے دفعہ144کی خلاف ورزی کی، شرکا نے پولیس کے ساتھ دھکم پیل کی،شر انگیز تقاریر کی گئیں۔

دوسری جانب گوجرہ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی احتجاجی ریلی نکالنے پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں اسلحےکی نمائش اور روڈ بلاک کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے گزشتہ روز احتجاجی ریلی نکالی تھی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *