|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2025

کوئٹہ:  صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدارت ایس ا ین ای اور آنے والے مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا

جس میں سیکریٹری خزانہ عمران زرکون ، اسپیشل سیکر یٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور محکمہ خزانہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا۔ اجتماعی فلائی نوعیت کے کثیرثعداد میں سکیمات شامل کریں گے

ہماری حکومت نے روزاول سے مفاد عامہ کے فلاح و بہبود کے لیے تہیہ کر رکھا ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوسکے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کیلئے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی اور اس کے ساتھ ایس این ای پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صوبائی وزیر خزانہ نے اس موقع پر محکمہ خزانہ کے حکام سے کہا کہ آنے والے مالی سال کے شروع سے محکمہ خزانہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نئے جدید سافٹ ویئر کے زریعے ڈیجیٹلائز ہونی چاہیئے

کیونکہ اس کے زریعے بجٹ اور دیگر مالی اخراجات کا آسانی سے جائزہ لینے میں اور بہتری آئے گی۔