|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2025

امریکی حکام نے ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل کو اہم ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہونے کا پول کھول دیا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا این بی سی نیوز نے تین امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج کو ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد اہم ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

این بی سی نیوز نے دیگر دو امریکی حکام کا حوالہ دیا جنہوں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل کو جنگی سازو سامان کی کمی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور اسرائیل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے ہر عمل کر رہے ہیں۔

این بی سی نیوز کی رپورٹ پر اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی واضح رہے کہ امریکا اسرائیل کو ہر سال اربوں ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے 13 جون کو بلا اشتعال فوجی آپریشن شروع کرنے کے بعد اس نے مبینہ طور پر ایران سے آنے والے میزائلوں کو مار گرانے میں تل ابیب کی مدد کی۔