|

وقتِ اشاعت :   June 26 – 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل پر مستقل جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب میں خواجہ آصف نے غزہ میں تباہ کن انسانی بحران کو اجاگر کیا۔ وزیر دفاع نے پرامن اور مستحکم افغانستان کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ خطرہ ہے، پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے، خواجہ آصف نے عالمی اور علاقائی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر دفاع کا علاقائی امن، سلامتی اور کثیر الجہتی تعاون کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا، ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی فوجی جارحیت کی شدید مذمت اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تحمل، مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیا۔