|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف درست تھا جسے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں تسلیم کیا گیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کوئی فریق سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کرسکتا۔جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن پورے ہوچکے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جو ثالثی عدالت سے فیصلہ آیا ہے وہ بہت واضح ہے، فیصلے میں واضح ہے کہ یکطرفہ طور پر پاکستان، بھارت کوئی بھی فیصلہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا جس سے معاہدے کی بنیاد پر اثر پڑے۔