|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2025

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ امریکا سے بڑھتے نئے تعلقات، خطے کے اندر اسٹریٹجک تعلقات کی قیمت پر نہیں ہونے چاہئیں۔

رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ جانچ پڑتال کی جائے تو پاک امریکا تعلقات کبھی بھی بحران کے وقت کارآمد ثابت نہیں ہوئے بلکہ یہ تعلقات صرف اس وقت تک اچھے رہتے ہیں جب تک وہ امریکی مفادات اور اہداف کے مطابق ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ تجارت اور فوجی ساز و سامان میں پاکستان کو ایک سے زیادہ مواقع پر جھٹکا دیا گیا ہے۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ پاکستان کو چین اور خطے کے دیگر ممالک سے اسٹریٹجک شراکت داری برقرار اور مضبوط کرنی چاہیے، مشرق کی طرف دیکھنا چاہیے اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے چاہئیں۔