وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لئے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا،اورمشرق وسطیٰ میں امن اور پاک بھارت جنگ بندی کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کی ۔
وزیراعظم نےسعودی سفیرکو پاکستان کے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے سے آگاہ کیا اور سلامتی کونسل کی صدارت سعودی عرب کی حمایت سے گزارنے کے عزم کا اظہارکیا،سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔