|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2026

ملائیشین  وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستان کی امریکا  ایران مذاکرات کی  بروقت  اور تعمیری پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انور ابراہیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی امریکا ایران مذاکرات کی بروقت اور تعمیری پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ اقدام خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران نہایت اہم ہے، عمان اور دیگر ممالک کی سابقہ سفارتی کوششیں بھی قابلِ تحسین ہیں۔