بنگلادیش میں بس دریا میں جاگری،حادثے میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ دارالحکومت ڈھاکا سے تقریباً 100 کلومیٹر دور ضلع راجباڑی کے علاقے دولت دیا میں پیش آیا،بس الٹ کر تقریباً 30 فٹ گہرے دریائے پدما میں ڈوب گئی۔
مرنے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں،جبکہ مزید دو خواتین اسپتال میں دم توڑ گئیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی۔
ریسکیو ٹیموں نے دریا سے 23لاشیں نکال لیں،جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔