اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی ’میزائل اور سمندری بارودی سرنگیں تیار کرنے کی بنیادی تنصیب‘ کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اس کی فضائیہ نے وسطی ایران میں یزد میں ایک مقام کو نشانہ بنایا، جہاں اس کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ اپنے بیشتر میزائل اور سمندری بارودی سرنگیں تیار کرتی ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ ایران کے پاس ہزاروں کی تعداد میں سمندری بارودی سرنگیں ہیں۔ اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا تہران نے ان سرنگوں کو سمندری راستوں میں بچھایا ہے، لیکن تجارتی جہازوں کو نقصان پہنچانے کی ان کی صلاحیت سے پیدا ہونے والے خدشات نے آبنائے ہرمز کو مؤثر طریقے سے بند کرنے میں کردار ادا دیا ہے۔
Leave a Reply