|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2026

اسلام آباد:  مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے بعد ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دفتر خارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی توثیق کی گئی جبکہ ملاقات میں ایران سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان امن واستحکام کے لیے مکالمے، کشیدگی میں کمی اور سفارتکاری پر زور دیا گیا، ملاقات میں علاقائی ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *