|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2026

کوئٹہ:جھل مگسی تھانہ گولڑہ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں تھانہ گولڑہ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا پولیس نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او میر حسن ،دو پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال اور کانسٹیبل نثار احمد 2 شہریوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے واقعہ میں ایک شہری بھی جاں بحق ہوا ہے۔

 

واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں اور نعشوںکو ہسپتال منتقل کردیا علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گنداواہ منتقل کیا گیا یاد رہے کہ ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکاروں کو کراچی ہسپتال علاج کیلئے منتقل کردیا گیا ۔ مزید کارروائی جھل مگسی انتظامیہ کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *