|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2026

کوئٹہ: پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن بلوچستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پہلی بار اسپنی روڈ کوئٹہ پر قائم ہونے والے نئے ٹراما سینٹر میں اتنے تعداد میں فزیوتھراپسٹس کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

بلوچستان میں صحت کے شعبے میں ہمیشہ فزیوتھراپی جیسے اہم اور حساس شعبے کو نظر انداز کیا گیا تھا جس کے وجہ سے روزانہ کئی مریض مختلف حادثات و فالج جیسے مرض میں مبتلا ہونے پر فزیوتھراپی نہ ملنے کہ وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے تھے۔ ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کوئٹہ میں اس اہم شعبے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے 20 فزیوتھراپسٹ کی تعیناتی احسن اقدام ہیں جس کی کریڈٹ تمام فزیوتھراپسٹ کمیونٹی کی جدوجھد قربانیاں اور ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران قاسی کو جاتا ہیں جن کی کاوشوں اور قیادت کی بدولت ہی ممکن ہوا جس کو ایسوسی ایشن خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

پیپٹا بلوچستان (PPTA) ان تمام تعینات ہونے والے فزیوتھراپسٹس کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے عوام کی بہترین خدمت کریں گے۔

ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ صوبائی ہیلتھ منسٹر اور سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے اس شعبے پر توجہ دینا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ جس سے حادثات اور فالج جیسے امراض کے وجہ سے معذور ہونے والے افراد کی آنکھوں میں ایک امید پیدا ہوئی۔

فزیوتھراپسٹ کمیونٹی اس اقدام کو سراہتی ہیں، اس کے ساتھ صوبائی ہیلتھ منسٹر اور ہیلتھ سیکریٹری کا کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر ہسپتالوں کی جانب توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ کوئٹہ میں سیول ہسپتال ٹراما سینٹر، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال، شیخ زاہد ہسپتال سمیت بلوچستان کے تمام ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں فزیوتھراپسٹ کی آسامی نہ ہونے کے وجہ سے مریضوں مشکلات کے سامنے کرنے کے ساتھ معذوری کا شکار ہو رہے ہیں اعلی حکام اور ہیلتھ منسٹر سے گزارش کرتے ہیں کہ جس طرح اسپنی روڈ ٹراما سینٹر میں فزیوتھراپی کے شعبے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آسامیاں دی گئی اسی طرح دیگر ہسپتالوں میں بھی آسامیاں دیکر فزیوتھراپی کو وہ اہمیت دی جائے جسکا وہ حقدار ہیں تاکہ فزیوتھراپسٹ کمیونٹی بے روزگاری سے نکل کر معاشرے میں اپنے خدمات سر انجام دے سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *