|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2026

 ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ اور فرانس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اوردیگر ممالک امریکا سے جیٹ فیول خریدیں ورنہ ہمت کر کے ہرمز جا کر تیل حاصل کرلیں امریکا اب مدد نہیں کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  برطانیہ نے ایران کی حکومت گرانے میں شامل ہونے سے انکار کیا جبکہ فرانس فوجی سامان اسرائیل لے جانے والے طیاروں کو فضائی حدود سے گزرنے نہیں دے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ  فرانس ایران کے قصاب کے حوالے سے بہت غیر مددگار رہا،یاد رکھیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ  آبنائے ہرمز کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہ کرنے والے ممالک کے لیے تجویز ہے، برطانیہ اور دیگر امریکا سے جیٹ فیول خریدیں، ہمارے پاس وافر مقدار موجود ہے ، ورنا ہمت پیدا کریں، آبنائے کی طرف جائیں اور فیول حاصل کر لیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ  امریکا اب ہر ملک کی مدد نہیں کرے گا، آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا، امریکا اب آپ کی مدد کے لیے موجود نہیں ہو گا، بالکل اسی طرح جیسے آپ ہمارے ساتھ نہیں تھے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران بنیادی طور پر تباہ ہو چکا ہے، مشکل حصہ مکمل ہو چکا ہے، جا کر اپنا تیل خود حاصل کریں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *