|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2026

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ سے بدھ کے روز یہاں فورم فار ڈیگنیٹی انیشیٹوز (ایف ڈی آئی) پاکستان کی سربراہ عظمیٰ یعقوب نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بلوچستان میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود، صحت، صنفی شمولیت اور مجموعی سماجی بہتری کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر ایف ڈی آئی پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مینا مجید بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی نوجوان آبادی صوبے کا قیمتی سرمایہ ہے، جس کی مثبت رہنمائی، صحت مند سرگرمیوں میں شمولیت اور ہنر مندی کے فروغ کے ذریعے ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل، ان کی ذہنی و جسمانی صحت کے فروغ اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں، تربیتی پروگرامز اور آگاہی مہمات کے ذریعے ایک سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مینا مجید بلوچ نے کہا کہ سماجی بہتری کے لیے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے درمیان مؤثر اشتراک عمل ناگزیر ہے تاکہ پائیدار نتائج حاصل کیے جا سکیں عظمیٰ یعقوب نے اس موقع پر بلوچستان میں نوجوانوں کی ترقی، صنفی مساوات اور صحت کے شعبے میں ایف ڈی آئی پاکستان کے جاری اقدامات سے آگاہ کیا اور حکومت بلوچستان کے ساتھ اشتراک کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں صحت مند و محفوظ ماحول فراہم کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ نوجوانوں کی فلاح، صحت عامہ اور سماجی شمولیت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ بلوچستان میں ایک متوازن اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ممکن ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *