کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوںجھل مگسی ، لسبیلہ اور پسنی سے 3 نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے جھل مگسی کونڑہ کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اسی طرح لسبیلہ کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی جبکہ پسنی ، بانک چڑھائی کے مقام سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش ملی جس کی شناخت شے حق سکنہ بلیدہ کے نام سے کی گئی
نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
Leave a Reply