کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے پنجگور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ شدید بارشوں اور ژالہ باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں کو فوری طور پر آفت زدہ قرار دیا جائے
انہوں نے کہا کہ ضلع پنجگور کے مختلف علاقوں ٹاگری، دشت، شہباز، ڈاک، گچک، کیل سوراپ اور دیگر علاقوں میں غیر معمولی بارشوں اور ژالہ باری نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں جبکہ گھریلو اور زرعی استعمال کے لیے نصب سولر سسٹمز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قدرتی آفت نے زمینداروں کی سال بھر کی محنت کو چند لمحوں میں خاک میں ملا دیا ہیجس کے باعث مقامی زمیندار شدید مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام پہلے ہی سرحدی بندش اور ایران جنگ کے باعث سنگین معاشی مشکلات سے دوچار ہیں جہاں روزگار کے مواقع محدود ہونے کے باعث فاقہ کشی جیسی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔
میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور ژالہ باری نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے
جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور امدادی سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے انہوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر نقصانات کا تخمینہ لگائیں اور متاثرہ زمینداروں اور عوام کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے۔
Leave a Reply