کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایل پی جی گیس کی اوگرا کے مقرر کردہ ریٹ تقریباً305 روپے فی کلو فروخت کو یقینی بنانے میں ناکام ہوچکی ہے دکانداروں نے عوام کو 500 روپے فی کلو ایل پی جی گیس فروخت کررہی ہے اور دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے
عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور ضلعی انتظامیہ کے حکام سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ اور صوبے میں عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ ایل پی جی گیس 305 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کو یقینی بنایا جائے۔
دکانداروں نے اپنی مرضی سے 500 روپے فی کلو فروخت کرکے لوگوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے جبکہ ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایران کے جنگی حالات کی وجہ سے ایل پی جی گیس کی ترسیل متاثر ہے اور تفتان کے راستے ایران سے ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہونے سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی گیس کا ریٹ 305 روپے مقرر کیا گیا ہے اس پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔
Leave a Reply