کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے ایک افسر سے سرکاری گاڑی ضبط کرلی گئی ہے
محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے جاری کردہ کفایت شعاری پالیسی کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ افسر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کوئٹہ سے باقاعدہ جواب طلبی کی گئی ہے حکام نے متعلقہ افسر کو ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری گاڑی فوری طور پر محکمہ کے پول میں جمع کرائی جائے
اس ضمن میں محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے حکومت بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے تمام واقعات پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوامی وسائل کے مؤثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔
Leave a Reply