کوئٹہ: کوئٹہ میں تھانے پر مسلح افراد کی فائرنگ ، پولیس کی جوابی کاروائی کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے تھانہ پشتون آباد کے مرکزی گیٹ پر پرموٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس پر پولیس نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی جس پر ملزمان بوکھلاہٹ میں موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ،
آصف خان نے بتایا کہ بہادر پولیس اہلکاروں کے سامنے ملک دشمن عناصر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور گلیوں میں بھاگ نکلے، فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے
Leave a Reply