کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی نواب زادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کلی خزاں میاں غنڈی زہری ٹان گوہر آباد اختر آباد کے عوام کے مشکلات سے آگا ہوں بجلی کے بحران سے بہت جلد عوام کو نجات دلائیں گے
بجلی عوام کی بنیادی حقوق میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سروان ہاوس میں جمعیت ضلع کوئٹہ کے سابق سیکرٹری اطلاعات و امیر نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی مولانا محمد طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ظفر اللہ جتک سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا جمعیت ضلع کوہٹہ کے سابق سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی نے رکن قومی اسمبلی نواب زادہ میر جمال خان رئیسانی کو کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کلی خزاں میاں غنڈی زہری اختر آباد کے عوام کی مشکلات سے اگاہ کیا
مولانا محمد طاہر توحیدی نے رکن قومی اسمبلی نواب زادہ میر جمال خان رئیسانی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بحران سے گیار ہزار گھرانے تین سو مساجد اور 2 دوسو سے زائد دینی مدارس اسکول اور تعلیمی ادارے متاثر ہیں رکن قومی اسمبلی نواب زادہ میر جمال خان رئیسانی نے مولانا محمد طاہر توحیدی کو عوامی مسائل اجاگر کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور سماجی شخصیات کے تعاون سے عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا
مولانا محمد طاہر توحیدی نے محکمہ جنگلات کی جانب درپیش مشکلات کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی نواب ذادہ میر جمال خان رئیسانی کو تحریر رپورٹ پیش کیا رکن قومی اسمبلی نواب ذادہ میر جمال خان رئیسانی نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کے اعلی احکام سے رابطہ کیا اور اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیاکہ عوام کو درپیش مسائل کی راہ میں کسی محکمہ کی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔
Leave a Reply