|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2026

ژوب :  پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

قبل ازیں ریلی بھی نکالی گئی جس میں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور افغان مہاجرین کی بیدخلی امریکہ کی ایران کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے پشتونخوا نیپ مرکزی کمیٹی ممبر نصیب خان ناصر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کی نئی لہر کو جنم دے رہا ہے

جس کے باعث اشیائے خوردونوش ٹرانسپورٹ اور روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے اور عوام کی قوت خرید بری طرح متاثر ہو رہی ہے انہوں نے ایران پر امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سامراج کسی صورت قبول نہیں امریکی جارحیت پر مذہبی جماعتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے انہوں نے افغان مہاجرین کی بیدخلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے،

جسے انسانی ہمدردی اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے زبردستی بے دخلی سے مزید مسائل جنم لیں گے لہٰذا حکومت اس پالیسی پر نظرثانی کرے افغانستان میں خواتین کے حقوق پامال ہو رہے ہیں خواتین کو تعلیم سے محروم رکھا گیا ہے انہوں نے کیا کہ سرحد پر دونوں طرف صرف پشتون مر رہے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کشیدگی اور خطے کی صورتحال کا بوجھ عوام پر ڈالنا ناانصافی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *