|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2026

کراچی : آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل اطہر قاضی نے ایک بیان میں ان اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جن کے مطابق،

بلوچستان حکومت ایک نئی ڈیجیٹل پالیسی نافذ کررہی ہے جس میں پرنٹ میڈیا کے بجٹ کا بڑا حصہ سوشل میڈیا ایڈورٹائزنگ کیلئے مختص کیا جارہا ہے۔ یہ فیصلہ پرنٹ میڈیا کی حق تلفی اور اخبارات کے معاشی قتل کے مترادف ہے جو خطے میں حالیہ جنگ اور ملک کی معاشی صورتحال کے باعث پہلے ہی شدید بحران کا شکار ہے،

بلوچستان کے اخبارات جن کی بقا صوبائی حکومت کے اشتہارات پر منحصر ہے،اس فیصلے کے نتیجے میں اپنی اشاعتیں بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اور صوبہ کے ہزاروں صحافی اور اخباری کارکنوں کوبے روزگاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اے پی این ایس کے عہدیداران نے وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلہ پر نظرثانی کریں اور نئی اشتہاری پالیسی کی تشکیل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر کی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا کے برعکس آج بھی صوبے کے عوام مستند خبروں کیلئے اخبارات پر انحصار کرتے ہیں کیونکہ اخبارات مصدقہ معلومات کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہیں اس لیئے ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جن سے اخبارات کی بقا متاثر ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *