کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کے فارم ہاؤس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے املاک کو نقصان پہنچایا۔ اور مشینری نذر آتش کردی۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے دشت کمبیلا کے علاقے میں واقع فارم ہاؤس میں داخل ہو کر وہاں موجود سامان کو آگ لگا دی، جس سے عمارت کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچا جبکہ اندر رکھا ہوا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
Leave a Reply