کوئٹہ: چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان، نواب ثناء اللہ خان زہری نے خلق جھالاوان میں ایک نئی مسجد کا سنگِ بنیاد اپنے دستِ مبارک سے رکھ دیا، جس کے بعد اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
اس موقع پر شہزادہ جھالاوان و صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری، سردارزادہ میر ظفر ساسولی، ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زہری، میر فرید زہری سمیت علاقہ معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اپنے خطاب میں نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ مساجد نہ صرف عبادت گاہیں ہیں بلکہ یہ معاشرتی اصلاح اور اتحاد کا مرکز بھی ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جھالاوان کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ایسے منصوبے جاری رہیں گے۔
Leave a Reply