|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2026

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کی قمیت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان  کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 135روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیزل کی نئی قیمت 385روپے  اور پیٹرول کی نئی قیمت 366روپے ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک تاریخ ساز موقع پر آپ سے بات کر رہاہوں، خلیج میں جنگ نہیں ،امن کی بات ہورہی ہے، دونوں فریقین بات چیت پر تیار ہوگئےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ایران اور امریکا کی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ملکوں نے میری تجویز کوقبول کیا، دونوں ممالک کی لیڈر شپ پاکستان آرہی ہے،  میزبانی کا شرف صرف پاکستان نہیں،عالم اسلام کےلئے لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو عارضی جنگ بندی پر راضی کیا، دونوں فریقین کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی، وزیرخارجہ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،  خاص طور پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو بھی مبارکباد پیش کرتاہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے، قیامت خیز مہنگائی کو روکنے کے لیے 129ارب روپے حکومت نے خرچ کیےتھے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نےصبر اور برداشت کےساتھ مہنگائی کا بوجھ برداشت کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *