|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2026

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر شفیق الرحمن مینگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی سیاست کے نازک ترین موڑ پر، جہاں طاقت، مفادات اور سفارت کاری ایک پیچیدہ توازن میں جڑے ہوتے ہیں، وہاں پاکستان کا ایک ذمہ دار، مدبر اور مؤثر ثالث کے طورپر ابھرنا نہ صرف باعثِ فخر ہے

بلکہ یہ ہمارے قومی وقار، قائدانہ بصیرت اور نظریاتی پختگی کا عملی اظہار بھی ہے۔میر شفیق الرحمن مینگل نے امریکہ اور ایران کے مابین جاری تاریخی مذاکرات کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان محض ایک ریاست نہیں بلکہ عالمی امن کے قیام میں ایک فعال اور فیصلہ کن کردار ادا کرنے والا ملک بن چکا ہے۔ یہ وہی پاکستان ہے جس نے ہمیشہ اصولی مؤقف، اعتدال اور سفارتی حکمتِ عملی کے ذریعے دنیا کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ آج جب دنیا ایک ممکنہ بڑے تصادم کے دہانے پر کھڑی تھی،

پاکستان نے نہ صرف جنگ کے بادل چھٹانے میں کردار ادا کیا بلکہ ایک ایسے پلیٹ فارم کی فراہمی ممکن بنائی جہاں مکالمہ، برداشت اور امن کی زبان بولی جا رہی ہے۔

یہ پاکستان کی غیر معمولی صلاحیتوں، ریاستی اداروں کی ہم آہنگی اور قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حالیہ پیش رفت کے مطابق، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے جبکہ ایرانی قیادت کا اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان پہنچ چکا ہے،

جس میں اہم سیاسی و سفارتی شخصیات شامل ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد نہ صرف جاری کشیدگی کا خاتمہ ہے بلکہ ایک مستقل امن معاہدے کی بنیاد رکھنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی پہلے ہی پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہو چکی ہے، جسے عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ امر اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ پاکستان صرف علاقائی نہیں بلکہ عالمی استحکام کا ایک اہم ستون بن چکا ہے۔

میر شفیق الرحمن مینگل نے مزید کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی اس کے مضبوط نظریاتی تشخص، خودمختار خارجہ پالیسی اور امن کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات نہ صرف امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کریں گے بلکہ پورے خطے میں پائیدار امن اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ امن، مکالمے اور باہمی احترام کی بنیاد پر عالمی برادری کے ساتھ کھڑا رہے گا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *