|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2026

 

کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہزار گنجی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے سبزی فروشوں کو نشانہ بنایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
واقعے کے بعد ہزارہ برادری کے افراد نے احتجاج کرتے ہوئے مغربی بائی پاس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، جس کے باعث شہر میں آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *