|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2026

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر میں شراب خانوں کے قیام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر یہ بند نہ کیے گئے تو وہ خود کارروائی کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ جھالاون کے نام سے کوئٹہ میں شراب خانہ کھولا گیا ہے ، اب اسے خضدار منتقل کیا جارہا ہے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے انہیں قانون ہاتھ میں نہ لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ شراب خانوں کی اجازت محکمہ ایکسائز دیتا ہے اور اگر کوئی غیر قانونی سرگرمی ثابت ہوئی تو اسے ختم کیا جائے گا ۔

وزیرداخلہ ضیاء اللہ لانگو نے بھی معاملے کا نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ اسپیکر نے خضدار اور گوادر میں شراب خانوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *