|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2026

پنجگور : پنجگور سی پیک روڑ پر قائم پولیس ناکے اور چیک پوسٹیں ختم چیک پوسٹوں کے نفری کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت اور ساتھ میں اسلحہ اور ایمونیشن جمع کرنے کی تاکید

تفصیلات کے مطابق ایس پی پنجگور نے اپنے ایک حکم نامے میں پنجگور کے نصف درجن کے قریب پولیس چیک پوسٹوں کو کلوز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے نفری کو پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ میں سرکاری اسلح اور ایمونیشن بھی جمع کرنے کا حکم دیا ہے

ایس پی پنجگور کے حکم نامے میں یہ بات مینشن کی گئی ہے کہ یہ اقدام رشوت ستانی کے خاتمے کے لیے اٹھایا گیا ہے ان چیک پوسٹوں میں سبزاب گومازی ،سرادک ،دازی بونستان ،سرسانڈ ، گوران ،ہنگول شامل ہیں

تاہم عوامی حلقوں نے اس اقدام پر حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چیک پوسٹوں پر رشوت ستانی کا خاتمہ اچھی اور قابل ستائش عمل ہے

تاہم نفری کو مکمل کلوز کرنے سے لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھے گا کیونکہ یہ روٹ کافی لمبی ہے کسی بھی ناخوشگوار حادثہ یا واردات کی صورت میں شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرینگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *