|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

خدیجہ بنتِ پیرجان نامی بلوچ طالبہ کو کوئٹہ کےبی ایم سی گرلز نرسنگ ہاسٹل سے طالبہ خدیجہ کے لاپتہ ہونے پر اہل خانہ میں تشویش کا اظہار کیا

ڈی ایم ایس بی ایم سی ہسپتال نسیم کٹکیزئی نے طالبہ کی بازیابی تک ہسپتال کو تا حکم بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔
24 گھنٹے کے اندر اگر طالبہ بازیاب ناہوئی تو کوئٹہ کے دیگر ہسپتالوں کو بھی بند کردیا جائے گا، نسیم کٹکیزئی لواحقین نے تمام انسان دوست افراد سے ان کی بازیابی کے لیے آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔

 کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج کے نرسنگ ہاسٹل سے خدیجہ بنتِ پیرجان کو نامعوم مسلح افراد نےجبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ خدیجہ کا تعلق ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک سے ہے اور وہ بی ایس نرسنگ کے ساتویں سمسٹر کی طالبہ ہے۔

بلوچ طالبہ کی جبری گمشدگی کے خلاف ہاسٹل کی طالبات کی جانب سے بی ایم سی ہسپیتال کے گیٹ کے سامنے احتجاج  ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *