|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں توسیع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا  ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں کہا ’ ذاتی حیثیت میں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے خلوص دل سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے جنگ بندی میں توسیع کی پاکستانی درخواست کو مہربانی سے قبول کیا ہے۔‘

 ’اعتماد اور بھروسے کے ساتھ تنازع کے مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔‘

شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ’دونوں فریق جنگ بندی کی پابندی جاری رکھیں گے اور اسلام آباد میں طے شدہ مذاکرات کے دوسرے دور میں تنازع کے مستقل خاتمے کےلیے ایک جامع ’امن معاہدے‘ پر اتفاق کرسکیں گے۔‘
اس سے قبل ایک بیان میں پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے ممکنہ راؤنڈ کے حوالے سے صورتِ حال واضح کی تھی۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ایران کی جانب سے اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کا انتظار ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور سفارت کاری اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔‘
یاد رہے مریکہ اور ایران میں دو ہفتے کی جنگ بندی پاکستانی وقت کے مطابق 22 اپریل کی صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو نے والی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *