کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے کہاہے کہ بی اے پی کی قیادت عوامی مسال پر سیاسی پوانٹ اسکورنگ اور زبانی جمع خرچ پر اکتفا نہیں کرتی ،بی اے پی کی قیادت مسال کے دامی حل کا وسیع وژن اور مخلصانہ سوچ رکھتی ہے۔
لاپتہ افراد کی بازیابی ھماری پارٹی منشور اورحکومت کے ایجنڈے کاانتہای اہم اور بنیادی حصہ ہے اور اس مسئلہ کے دامی حل کے لیے قادئے بلوچستان جام کمال اپنے اتحادیوں کے تعاون سے سنجیدہ اور قابل عمل اقدامات کے لیے کوشاں ہیں ہماری حکومت کو دیگر مسال کی طرح لاپتہ افراد کا مسلہ بھی ورثہ میں ملا۔
سابقہ حکمرانوں اور کچھ دیگر سیاسی جماعتوں نے اس مسئلہ کو گذشتہ دس سالوں سے صرف اور صرف سیاسی پوانٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کیا اور اج بھی کر رہے ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی لاپتہ افرادکے معاملے کو بلوچستان کا حقیقی اور انتہای اہمیت کے حامل ایشو سے تعبیر کرتی ھے جسکا دامی حل بلوچستان کے امن اور اقتصادی ترقی پر مثبت اور دور رست اثرات مرتب کرے گا۔
بلوچستان عوامی پارٹی عوامی اہمیت کے تمام تر مسال کو پاکستان کے این وقانون کے اندر رھتے ھوئیمثبت طریقے سے حل کرنے کے لیے نیک نیتی اور خلوص دل سے کوشاں ھے۔انشااللہ لاپتہ افراد کے لواحقین کو دیے گے حکومتی ٹام فریم کے مطابق اس اہم مسلے کا این وقانون کی روشنی میں عوامی خواہشات کے مطابق حل نکال لیا جائے گا ۔
بلوچستان حکومت وفاق اور دیگر اعل قومی ادارے اس معاملے کے حل کے لیے ایک پیج پر ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت صوبے کے اینی حقوق اور وسال کی ملکیت پر بلا شرکت اختیار پر یقین رکھتی ھے ۔بلوچستان ہمارا وسال ہمارے تو ترقی کا حق بھی بلوچستان کی عوام کا ہے ۔
لاپتہ افراد کی بازیابی پارٹی منشور کا اہم حصہ ہے، چوہدری شبیر
وقتِ اشاعت : January 20 – 2019