کوئٹہ: چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے جمعرات کے روزپولیس تشدد سے شہید ہونے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء پروفیسر ابراہیم ارمان لونی کی رہائش گاہ واقعہ قلعہ سیف اللہ جاکر انکی ہمشیرہ وڑانگہ لونی، شہید کے والداور بھائی سمیت خاندان کے دیگر افراد سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم ارمان لونی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر دیگر سیاسی و قبائلی معتبرین بھی انکے ہمراہ تھے ۔
تعزیت کے موقع پر نواب اسلم رئیسانی نے پروفیسر ابراہیم ارمان لونی کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کے اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندان سمیت پشتون قوم کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔
انہوں نے ارمان لونی کی ہمشیرہ وڑانگہ لونی کو سیاسی جدوجہد پر داد دیتے ہوئے انکے حوصلہ کی تعریف کی اس موقع پر ارمان لونی کی ہمشیرہ وڑانگہ لونی انکے والد اور بھائی نے نواب اسلم رئیسانی کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا ۔
نواب رئیسانی نے ارمان لونی کے گھر جا کر تعزیت کی
وقتِ اشاعت : February 9 – 2019