کوئٹہ: جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد اساتذہ کی تنخواہوں کے 47لاکھ 39ہزارروپے چھین کرفرا ر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جھل مگسی میں ٹیچر محمد عالم دایہ 150اساتذہ کی تنخواہیں گنداواہ بنک سے لیکر جھل مگسی جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کو روک کر 47لاکھ 39ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔