|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2019

کوئٹہ :  محکمہ خزانہ بلوچستان کے مالی بدعنوانی میں ملوث دو ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان نور الحق بلوچ نے 3.400ملین روپے کی مالی بدعنوانی میں ملوث سابق سنیئر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر لورالائی محمد فضل (پی ایس18) اور سب اکاؤنٹینٹ محمد اکبر کو الزام ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کردیا دونوں ملازمین نے غیر قانونی طور پر ریلیز آرڈر بنا کر سپرٹینڈنٹ کو پیسے منتقل کیے تھے۔