|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2019

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے تعلیمی اداروں میں میرٹ کی پامالی اقربا پروری فیسوں میں اضافہ پسند و ناپسند کے بنیاد پر بھرتیوں سے بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو مفلوج کی جارہی ہے۔

سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی نوشکی کیمپس کے حالیہ بھرتیوں میں قابلیت میرٹ کے بجائے رشتہ داری اور اقربا پروری کو میرٹ بنائی گئی زاتی تعلقات ہی میرٹ قرار پائے جبکہ انٹریو کے دوران لی گئی منٹس اور میرٹ کو تبدیل کی گئی سردار بہادر خان یونیورسٹی کیمپس میں ایم اے داخلوں کی بندش بھی طالبات کے ساتھ نا انصافی ہے جبکہ ایلمنٹری کالج کے تیار شدہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو سائنس مضامین میں ماسٹرز کی کلاسز شروع کرنے کے لئے دی گئی تھی۔

لیکن اب پہلے سے موجود مضامین میں بھی داخلے بند کئے گئے جوکہ کیمپس ناکام کرنے کی سازش ہے ہم تعلیمی اداروں کی بھرپور دفاع کریں گے انہوں نے کہا کہ نوشکی کے اسکول سطح کے تعلیمی ادارے سمیت کالجز کو بھی فنڈز سمیت تمام امور میں نظر انداز کی جارہی ہے حالیہ کالجز کے لئے دیئے گئے فنڈز میں نوشکی گرلز کالج کو مکمل طور پر نظر انداز کی گئی جبکہ بوائز ڈگری کالج نوشکی کے ساتھ بھی یہی روایہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا یے نوشکی سمیت بلوچستان بھر میں بی ایس او پرامن طریقے سے سیاسی جدوجہد عوامی شعوری آگاہی اور تعلیمی حقوق کے لئے جدوجہد کررہی ہے لیکن نوشکی میں بی ایس او کے کارکنوں کے خلاف منفی زہنیت اور طاقت کے استعمال کرنے کی کوششوں کا سلسلہ تیز کی گئی ہے تاکہ کارکنوں کو خوفزدہ اور پریشان کرکے تعلیم کے دروازے بند کیا جاسکے اور تعلیمی اداروں کے مسائل کو دبایا جاسکے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے اگر سلسلہ نہیں روکا گیا تو بلوچستان بھر میں نوشکی کے کارکنوں کے دفاع کے لئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔