ڈیرہ مراد جمالی: تحصیل تمبوکے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ 3مزدورجاں بحق 1زخمی مزدوروں کاتعلق سندھ سے بتایاگیاہے۔
پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود گوٹھ رئیس نذیراحمد میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے بوسہ فیکٹری میں سوئے ہوئے مزدوروں پر حملہ کرکے فائرنگ کردی جس کے باعث 3مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیا۔
ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ بعض نامعلوم دہشتگردوں نے گوٹھ نذیر احمد میں بوسہ فیکڑی میں کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کردی جس سے بوسہ کی فیکڑی میں گھٹھڑیاں بنانے والے تین مزدور گنگلی۔ارجی۔اورمیرماچھی جاں بحق اور ایک مزدورزخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کاتعلق سندھ کے علاقے ٹنڈوآدم سے بتایا گیا ہے جوکہ مزدوری کے سلسلے میں بلوچستان آئے ہوئے تھے اور دہشتگردی کانشانہ بن گئے اطلاع ملنے پر منجھوشوری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکرقریبی ہسپتال پہنچادیا اور مزید تفتیش سی ٹی ڈی پولیس نے شروع کردی ہے اور لاشوں کو آرایچ سی ہسپتال منجھوشوری میں ضروری کاروائی کے بعد ان کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقے ٹنڈوآدم سندھ ایمبولینس کے ذریعے روانہ کردیاگیا۔