کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جاری مالی سال کے لئے حکومتی سطح پر ادویات اورآلات جراحی کی خریداری کے عمل میں غیر ضروری تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے چیئرمین انسپکشن ٹیم کو تحریرکئے گئے مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ معاملے کی انکوائری اور ادویات اور آلات جراحی کی خریداری کی تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ ارسال کی جائے۔