|

وقتِ اشاعت :   December 13 – 2019

خضدار: ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو مہم کا اجلاس زیر صدارت کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر منعقد ہو ا اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے خصوصی شرکت کی۔

نیشنل اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر شفیع دانش نے اجلاس کو 16تا 20دسمبر کو قلات ڈویژن میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور گزشتہ مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران پیدائش سے لیکر پانچ سال کے 4لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطریں پلائیں گے جس کے لئے تیاریاں مکمل ہیں اور ٹیمیں تیارکی گئی ہیں اور پولیو پروگرام کے دوران درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2014کے بعد قلات ڈویژن میں کوئی بھی پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے تاہم سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جو ناصرف قلات ڈویژن بلکہ قرب و جوار کے اضلاع میں جو بچوں کے لئے خطرے کی علامت تصور کیا جانا چاہیے اور حفاظتی تدابیر کے طور پر پیدائش سے لے کر 5سال کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے بار بار پلانا اشد ضروری ہے تاکہ وہ عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی ڈی سی سوراب قیصر خان ناصر ڈی سی قلات شہک بلوچ ڈی سی مستونگ محبوب احمد اچکزئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فرحان سلیمان اے سی ااواران رحمت اللہ ایس ایس پی خضدار سعید گل آفریدی ایس ایس پی قلات دوستین دشتی ایس پی آوارن اللہ بخش بلوچ ایس پی سوراب اسرار عمرانی ایدیشنل ایس پی لسبیلہ نوید خان ڈی ایس پی لسبیلہ سید عثمان شاہ سینیئر ایدوائزر پی ای او سی ڈاکٹر سرفراز جمالی ایریا کوارڈینیٹرڈبلیو ایچ او خضدار بلاک ڈاکٹر عمر مینگل ایریا کوارڈینیٹر قلات ڈاکٹر نصرت بلوچ پی ای او خضدار ڈاکٹر عبدالصمد ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر عصمت اللہ محمد شہی ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان دویژنل ڈائریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر لیاقت ساجدی ڈی ایس وی ای پی آئی خضدار محمود عزیز شاہوانی سمیت ڈی ایچ اوز و متعلقہ محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اس قومی مہم میں عوامی نمائندوں سمیت علماء کرام کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا ایم پی اے نے جمعیت علماء اسلام اور جے ٹی آئی کے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لیکر اپناقومی فریضہ ادا کریں میر یونس عزیز زہری نے ہر قسم کے تعاون کا اعادہ کیا۔

آر ایس پی قلات ڈویژن مولانا محمد صدیق مینگل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے ویکسیئن بے حد ضروری اور یہ علماء مشائخ کی مشاورت سے پاکستان میں بچوں کو پلائی جارہی ہیں لہذا اس ویکسیئن کے بارے میں کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونی چاہیے والدین کو اپنے بچوں کو ہر بار پولیو کے قطریں پلانا چاہیے۔